پاکستان

عمران خان کی صحت پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہوگی: عطاء تارڑ کا دعویٰ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی صحت پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف کو لیکر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی۔ ہماری ذمہ داری تھی ہیلتھ کیئر فراہم کی جائے جو کہ کی گئی۔ عمران خان کی صحت بہتر ہے جو ایشو تھا وہ حل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے مسائل کو طبی ماہرین نے بھی دیکھا اور اس حوالے سے ان کی پارٹی کے رہنماں کوبریفنگ بھی دی گئی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے اپوزیشن کو واضح کیا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button