پاکستان

اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے دھرنا ختم کرنیکا اعلان کیوں کیا؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے ہم پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ کہ ممبران اسمبلی نے عمران خان کی صحت کو لے کر احتجاج کیا، ہم صحت کے معاملے کو عدالت لے کرگئے اور ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ ذاتی معالجین کو ملایا جائے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بہنوں کے جذبات درست ہیں اور ان کو ملاقات کی اجازت دی جائے، عمران خان کی آنکھوں کی بہتری کی ہمیں امید ہے، انہیں شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا پارلیمنٹ کو جیل خانہ بنا دیا گیا تھا، ہم پارلیمنٹ سے باہر جارہے تھے کہ راستے بند کردیے گئے، پارلیمنٹ احتجاج میں ہم پر بہت سی بندشیں لگا دی گئیں، عمران خان کی آنکھ سے متعلق خبر آئی تو محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم بھوک ہڑتال کریں گے، ہم نے اسی لیے احتجاج کیا کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button