لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی استدعا، سپریم کورٹ کا جواب بھی آگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ سے عمران خان سے ملنے کی استدعا کی تھی جس پر جواب آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے معاملے پر کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس دوران عمران خان کی جانب سے لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔
دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہا ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ہم سے ازخود نوٹس کا اختیار لے لیا ہے، ہم ایک فوجداری مقدمے میں ملاقات کا حکم کیسے دے سکتے ہیں۔ جسٹس صلاح الدین پہنور کا کہنا تھا جو کیس ہمارے سامنے فکس ہی نہیں اس پر حکم کیسے جاری کریں جبکہ جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا عدالت میں کھڑے ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں، سیاسی باتیں پارلیمنٹ جاکر کریں۔



