انٹرنیشنل

ایران کیخلاف حملے کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حملے کے لئے تیار ہیں، ہم کسی بھی وقت اس پر حملہ کر سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹرمپ سے جب سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایران پرمحدود پیمانے پر حملہ کرنے کا سوچ رہے رہے تو ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں یہ بتا سکتا ہوں کہ میں اس بارے میں غور کررہا ہوں۔ اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی صدر ایران کے خلاف محدود فوجی حملے پر غور کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق محدود حملے پر غور کامقصد ایران کو جوہری معاہدے پر مجبور کرنا ہے، ایران معاہدے کو قبول نہ کرے تو حملے کو وسیع جنگ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایرانی فوجی یا سرکاری مقامات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button