پاکستان

سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت ایک سپاہی شہید

راولپنڈی (کھوج نیوز) بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہو گئے ہیں ، آئی ایس پی آر نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسزکو خودکش بمبارکی گاڑی کی اطلاع ملی تھی اور خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز علاقے میں آپریشن کررہی تھیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بنوں میں آپریشن کے دوران خوارج کا سراغ لگا گیا، ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا جس پر خوارج نے مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی اگلے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرائی، اس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اس دوران فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج بھی مارے گئے اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا، دہشتگردوں کے بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور اہلکاروں کا نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس میں بھی خوارج کی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیاں جاری ہیں، دہشتگردوں کے ماہ رمضان کے تقدس کے پامال سے واضح ہے ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button