پاکستان

شیخ رشید سعودی عرب کیوں جانا چاہتے ہیں؟ اندر کی بات سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سعودی عرب کیوں جانا چاہتے ہیں؟ اس حوالے سے اندر کی بات سامنے آگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی درخواست دائر کردی۔ شیخ رشید احمد کے وکیل سردار شہباز ایڈووکیٹ نے درخواست انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں دائر کی ہے۔ درخواست کے مطابق شیخ رشید احمد باقاعدگی سے اپنے کیسز کے لیے عدالت پیش ہوتے ہیں اور انہوں نے کبھی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا۔ درخواست کے مطابق عمرہ اور مسجد الحرام و مسجد نبوی کی زیارت مقصود ہے جبکہ مقررہ مدت کے اندر وطن واپسی یقینی بنائی جائے گی۔ درخواست گزار نے عدالت سے انسانی و مذہبی بنیادوں پر عمرہ ادائیگی کی اجازت کی استدعا کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button