عظمیٰ بخاری کا کے پی حکومت پر تگڑا وار، بڑا دعویٰ کر ردیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اطلاعات پنجا ب عظمیٰ بخاری نے کے پی حکومت پر تگڑا وار کرتے ہوئے ناصرف اس پر تنقید کے نشتر چلائے بلکہ بڑا دعویٰ کر کے نئی ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اس کی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسی کے تحت مسیحی برادری کو بھی امدادی رقم الگ سے مل رہی ہے ، پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں 74 سہولت بازار فنکشنل ہو چکے ہیں، مریم کے دسترخوان سے روزانہ ہرتحصیل میں2 ہزار روزہ داروں کو افطاری کروائی جا رہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان تک نہیں کرسکی، کے پی حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں اہم ہیں، گزشتہ سال بھی کے پی حکومت کا رمضان پیکج پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پردیا گیا لیکن پنجاب میں باقاعدہ سرویکے تحت 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مل رہے ہیں۔



