پاکستان

پاکستان کے ذمہ قرض اور اجبات کے حجم میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہولناک رپورٹ آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے ذمہ قرض اور واجبات کے حجم میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے اکنامک افیئرز ڈویژن نے ہولناک رپورٹ جاری کر دی ہے جو حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکنامک افئیرز ڈویژن کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 2022کے مقابلے گزشتہ سال سود کی ادائیگی 1.67ارب ڈالر بڑھ گئی، سود آئی ایم ایف، عالمی بنک، ایڈی بی اور کمرشل بینکوں کو ادا کیا گیا، سعودی عرب اور چین نے بھی سیف ڈیپازٹس پر سود وصول کیا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال 10.64ارب ڈالر کے نئے قرضے سائن کیے۔ دستاویز کے مطابق سود سمیت قرضوں کی ادائیگی پر سالانہ 13ارب 32کروڑ ڈالرخرچ ہوئے، پاکستان کے نیٹ بیرونی قرضوں میں گزشتہ سال 1.71ارب ڈالر اضافہ ہوا جبکہ پاکستان نے گزشتہ 3سال میں 9.73ارب ڈالرقرض کی رقم واپس کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button