وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کے متعلق بڑی منظوری دے دی

اسلام آباد ( کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں بدلتی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر اقدام اٹھاتے ہوئے بڑی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات اسٹاک اور کھپت پر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کے بارے میں سفارشات پیش کیں جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ای سی سی پیٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے بارے میں سفارشات دے گی، ای سی سی سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی سمری کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جب کہ تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام تعلیم اور آفسز کیلئے ورک فرام ہوم کا پلان پیر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو صوبوں سے مشاورت کے بعد پیر کو ورک فرام ہوم کے بارے میں پروپوزل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ان اقدامات کے باعث ایندھن اسٹاک کا مؤثر استعمال اور طلب میں کمی ہوسکے گی۔



