پاکستان
سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی جی خان (کھوج نیوز) ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں 15دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے اور 11 دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ذرائع نےبتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔



