پاکستان

عید کے چاند کا اعلان، شہری نے عدالت سے رجوع کیوں کیا؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) عید کے چاند کے حوالے سے اعلان کے سلسلے میں شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کیا مؤقف اختیار کیا گیا؟

تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ رویت ہلال کمیٹی کو حکم دیا جائے چاند کا اعلان جلدی کریں، چاند کے اعلان میں تاخیر سے لوگ تراویح بھی پڑھ لیتے ہیں۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ رات تاخیر سے چاند کا اعلان ہونے سے مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے لہذا انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے بچانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کریں اور عید شاپنگ کی دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے شہری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی اور چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شہری عبد اللہ شفیق کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button