پاکستان

ایران، امریکا کشیدگی، پاکستان کا اہم کردار، امریکی 15نکات پر ایران کا غور شروع

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ امریکا کے 15نکات پر ایران نے غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ہرممکن سفارتی کوششیں کررہا ہے اور ترکیے اور مصر سمیت برادر ممالک بھی معاونت کررہے ہیں۔ اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی، خطے اور باہرکے کئی ممالک نے ایران سے رابطہ کیا ہے، ان ممالک نے ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنیکی پیشکش کی ہے، ہمیں اس نوعیت کے مذاکرات سے متعلق درخواستیں ملیں اور ہم نے ان کا جواب دیا، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی اور اسرائیلی باتیں قابل اعتبار نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button