پاکستان
الیکشن کمیشن کا فیصلہ، مراد سعید کا مستقبل ختم، نا اہل قرار

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن کا فیصلہ ، مراد سعید کا مستقبل ختم، نا اہل قرار’ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ رکن مراد سعید نااہل قرار دیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت مراد سعید کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔



