وزیراعظم نے مہنگائی سے ستائی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی سے ستائی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے، انہوں نے عوام کیلئے کونسی خوشخبری کا اعلان کیا؟ اس حوالے سے تمام تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان میں موجودہ ایندھن ذخائر اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جس دوران ایندھن بچت اقدامات پر عملدرآمد اور سادگی مہم پر پیشرفت پر انٹیلی جنس بیورو کی آڈٹ رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں اور آئندہ کیلئے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے، بڑی گاڑیوں میں ہائی آکٹین ایندھن پر لیوی میں اضافے سے جیٹ فیول کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا موجودہ حالات میں قربانی کا سلسلہ حکومتی اخراجات میں کٹوتی سے شروع کیا، سرکاری اخراجات میں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو فی الفور بند کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو بارہا مسترد کرکے بچت اقدامات سے حاصل شدہ رقم عوامی ریلیف کیلئے بروئے کار لائی گئی، ڈیجیٹل نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی ریلیف کے اقدامات عام آدمی تک پہنچائیں گے۔



