پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پی ٹی آئی کا ہم خیال جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے پر پاکستان تحریک انصاف نے ہم خیال جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے تاریخ فائنل کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ہم خیال جماعتوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں ایران کشیدگی کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھا آیا لیکن نائیجیریا میں قیمتیں ہم سے کم بڑھیں ، ہم ویتنام سے بھی آگے بڑھ گئے۔ اس کے علاوہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت نے چار سال میں معیشت کیلئے کچھ نہیں کیا ، پیٹرول قیمتیں کم کرنے کا اعلان وزیراعظم خود کرتے رہے اب اضافے کا اعلان بھی انہیں خود کرنا چاہیے تھا، وزیراعظم اب عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button