پاکستان
مشرقی وسطی میں جنگ، خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد(کھوج نیوز)مشرقی وسطی میں جاری جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ، اس بات قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 12 فیصد اضافے سے 112 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔اس کے علاوہ برینٹ خام تیل8 فیصد بڑھ کر 109 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا۔ دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 1612 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 50 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ ہینگ سینگ انڈیکس میں صفر اعشاریہ 7 فیصد کمی آئی جبکہ شنگھائی انڈیکس ایک فیصد گرا۔ اس کے برعکس جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.26 فیصد اور کورین کاسپی میں ڈھائی فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ بھی مثبت رہی ۔



