پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے حنیف عباسی کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کو کھری کھری سنا دیں مگر کیوں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کو کرایوں میں اضافے سے روک دیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تمام مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق مسافر ٹرینوں میں اکانومی اور اے سی کلاسز جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے یہ عوام کیلئے تحفہ ہے ، ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button