پاکستان
پاک افغان شاہراہ پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3افراد کی نعشیں نکال لی گئیں

خیبر (کھوج نیوز) پاک افغان شاہراہ نیکی خیل کے مقام پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں موجود افراد میں سے 3افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور چوتھے کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رات بھر موسلادھار بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز بارش کے باعث یوسف اڈہ میں شو روم کی چھت گرگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شو روم کی چھت گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سولر پینل بھی ٹوٹ گیا۔



