پاکستان

مارکیٹس کو جلد بند کیا جائیگا یا نہیں؟ علی پرویز ملک نے نیا کٹا کھول دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر کی مارکیٹس کو جلد بند کیا جائے گا یا نہیں؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بڑا بیان داغ کر نیا کٹا کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اگر یہ فیصلہ نافذ ہوا تو صرف شادی ہال اور ریسٹورنٹس 10 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ وزیرپیٹرولیم نے کہا وزیر خزانہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے میٹنگز کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں ، وزیر خزانہ ان اداروں کو بتائیں گے کہ کتنا بڑا معاشی دھچکا آرہا ہے، ہمیں پورے معاشی فریم ورک کا جائزہ لینا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں 3.5 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ پاکستان میں رکھوائے تھے، اگر کوئی اپنے پیسے واپس مانگتا ہے تو اس کے تمام انتظامات کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا قطر سے گیس کی سپلائی بند ہونے کے بعد مقامی فیلڈز سے فوری طور پر 400 سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button