کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، ہم حکومت کے ساتھ ہیں: محمود اچکزئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں حزب اختلاف محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اکابرین کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، ہمارے اختلافات بہت زیادہ ہیں لیکن ان حالات میں ہم ہاکستان کے ساتھ ہیں، ہم خیر اور تقوی کے طور پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں، ہم اتنے جاہل نہیں، ہم تعاون کریں گے، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد۔ محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ پاکستان دنیا کی نعمتوں سے بھرا پڑا ہے پھرہم کیوں بھیک مانگتے ہیں، یہ موقع آسمان سے آیا ہے، اسے گنوانا نہیں چاہیے۔



