پاکستان

خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، سٹاک ایکسچینج کی بھی اونچی اڑان

اسلام آباد(کھوج نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بھی اونچی اڑان دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ خام تیل 98 ڈالر فی بیرل ہوگیا جس کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں کا ملا جلاردعمل سامنے آرہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 518 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ کورین کاسپی1.61 فیصد، جاپان کی نکئی اورہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.53 فیصد کمی آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button