پاکستان
دوطرفہ دفاعی معاہدہ، پاکستانی فوجی دستہ سعودیہ پہنچ گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دوطرفہ دفاعی معاہدے کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کا فوجی دستہ سعودیہ کے کنگ عبدالعزیز ائیر بیس پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ مشرقی علاقے میں واقع کنگ عبدالعزیز ائیر بیس پر پہنچ گیا ہے۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق یہ پاکستانی دستہ پاک فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانا، عملی تیاری کی سطح کو بلند کرنا اور علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔



