پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر باہمی گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جے ڈی وینس کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبا شریف کا کہنا تھا پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے وفود کی تعمیری اور مثبت انداز میں مذاکرات میں شرکت کو سراہا اور کہا کہ اسلام آباد مذاکرات خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کی جانب ایک اہم پیشرفت ثابت ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button