پاکستان

لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں، کتنا نذرانہ نکلا؟

سیہون (کھوج نیوز) سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئی ہیں؟ اس میں سے کتنا نذرانہ نکلا؟ اور یہ کتنے دنوں بعد کھولی گئیں؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مختیار ابڑو نے بتایا ہے کہ نذرانے کی پیٹیاں 8 ماہ 14 دن بعد کھولی گئیں اور 4 روز تک گنتی جاری رہی۔ انہوں نے بتایاکہ4 روز کی گنتی کے دوران پٹیوں سے 2 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 750 روپے نکلے، نذرانے کی پیٹیوں سے سونا اور چاندی بھی بڑی مقدار میں ملی۔ ان کا کہنا تھاکہ غیر ملکی کرنسی بھی نذرانے میں شامل ہے جبکہ سونا چاندی توشہ خانے میں رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button