شوبز

آئمہ بیگ کی شادی ارینج میرج ہوگی یا لو میرج؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

میرے پاس لو میرج کی کوئی خاص چوائس نہیں،ارینج میرج اچھا آپشن ہوسکتا ہے اور میں چاہتی بھی ہوں کے میری شادی ارینج میرج ہو،آئمہ بیگ

لاہور(کلچرل رپورٹر، آن لائن)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ ارینج میرج اچھا آپشن ہوسکتا ہے ،میرے پاس کوئی خاص چوائس نہیں۔ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ میں اپنی پسند کے لڑکے کے بارے میں کیا کہوں اب میرے پاس کوئی خاص چوائس نہیں ہے لیکن اسے زیادہ گورا نہیں ہونا چاہیے اور مزاحیہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ارینج میرج ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے، اگر آپ کے والدین کو کوئی اچھا آپشن نظر آئے تو یہ اچھی بات ہے، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ والدین اپنے بچوں کے بارے میں برا نہیں سوچ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت سنگل ہوں، میں نے اب اپنی زندگی کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، میں اب صرف اپنے نکاح کے لیے مسجد جاوں گی اور انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کر کے شادی شدہ ہونے کا اعلان کروں گی۔یاد رہے کہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری سے منگنی ہوئی تھی لیکن دونوں نے چند ماہ قبل علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button