شوبز

آمنہ الیاس اورعلیزے شاہ کےبولڈ ملبوسات،عریانی اورفحاشی پھیلانےکا منصوبہ؟صارفین کی تنقید

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کوایوارڈز شو کےدوران بولڈ لباس پہننےپرتنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کراچی(شوبز ڈیسک)آمنہ الیاس اورعلیزے شاہ کےبولڈ ملبوسات،عریانی اورفحاشی پھیلانےکا منصوبہ؟صارفین کی تنقید،رپورٹ کے مطابق ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کوایوارڈز شو کےدوران بولڈ لباس پہننےپرتنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آمنہ الیاس سمیت دیگراداکارائیں 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کراچی میں ہونے والےایوارڈزشریک ہوئیں، جن کی ویڈیوز اورتصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔ ایوارڈز کےریڈ کارپٹ پرعلیزے شاہ، آمنہ الیاس، ثروت گیلانی، ہانیہ عامراورآئمہ بیگ سمیت دیگر اداکارائوں اورشوبزشخصیات نے جلوے بکھیرے۔

آمنہ الیاس نےایوارڈزشو میں بولڈ لباس پہن کرشرکت کی،جہاں انہوں نےریڈ کارپٹ پرجلوے بھی بکھیرے۔ ماڈل و اداکارہ نےفوٹوگرافرزکو خصوصی پوزبھی دیے اور ان کی بولڈ لباس کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادہ تر افراد نے انہیں بولڈ لباس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے اندازکو عریاںی پھیلانے کے مترادف قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ماڈل کے لباس پر بھی تبصرے کیے اور لکھا کہ اداکارائیں آزادی اور فیشن کے نام پر فحاشی پھیلا رہی ہیں۔ بعض افراد نے لکھا کہ آمنہ الیاس مغربی اور بھارتی ثقافت کو فالو کرکے یہاں بھی ایسا ہی ماحول پیدا کرنا چاہ رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے نہ صرف اداکارہ بلکہ ایوارڈز شو کے منتظمین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پاکستان میں منصوبے کے تحت عریانی پھیلائی جا رہی ہے۔

آمنہ الیاس کی طرح علیزے شاہ کی بھی بولڈ لباس میں ہم اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر منفرد انداز میں کیٹ واک کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button