شوبز

آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش متوقع

بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں اگلے ماہ بچے کی پیدائش متوقع ہے: خاندانی ذرائع

بھارت(شوبز ڈیسک) بھارتی پنجاب کے مشہور و معروف آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش بہت متوقع کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور حمل سے ہیں اور اگلے ماہ ان کے گھر میں ننھے مہمان کی آمد ہوجائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق موسے والا اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے، اگرچہ ان کے والدین نے اس بارے میں کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو موسے والا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button