شوبز

اجے دیوگن سے شادی کیلئے کیا پاپڑ بیلنے پڑے؟ کاجول نے بڑا راز فاش کر دیا

اجے دیوگن سے شادی کا فیصلہ سن کر میرے والد مجھ سے ایک ہفتے تک ناراض رہے اور انہوں نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی: کاجول

ممبئی (شوبز ڈیسک، آن لائن) اجے دیو گن سے شادی کے لئے کیا پاپڑ بیلنے پڑے ؟ بالی ووڈ کی مشہور و ورسٹائل اداکارہ کاجول نے بڑے راز سے پردہ اٹھا کر سب کو حیران کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی میگا اسٹار کاجول نے کہا کہ اجے دیو گن سے شادی کا سن کر والد ناراض ہوگئے تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ شادی کے لیے میری عمر کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد نے ایک ہفتے تک مجھ سے بات نہیں کی اور میرے لیے یہ ایسا تھا جیسے کوئی پہاڑ گر جائے۔ والد نے کہا کہ تم ابھی شادی کیوں کرنا چاہتی ہو ابھی تم چھوٹی ہوجس پر میں نے جواب دیا کہ مجھے 10 سال ہوگئے کام کرتے ہوئے کہاں سے چھوٹی ہوں’شادی کا فیصلہ میرا ہونا چاہیے۔

کاجول نے کہا کہ اجے دیوگن سے پہلی ملاقات میں ہی احساس ہوا تھا یہ وہ شخص ہے جس کا میری زندگی پر اثر ہو گا۔ کامیاب شادی شدہ زندگی سے متعلق کاجول نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اجے نے میری اونچی آواز کو برداشت کیا ہے ا نہوں نے کہا کہ کاش میرا میوٹ بٹن ہوتا۔کاجول کا مزید کہنا تھا کہ رشتے نبھانے کے لیے کوشش ضروری ہے۔ جب تک آپ کوشش کرتے رہیں گے رشتے نبھاتے رہیں گے جس دن کوشش کرنا بند کر دیں گے آپ ناکام ہو جائیں گے۔ مجھے کبھی اپنے فیصلوں پر پچھتاوا نہیں ہوا۔اداکارہ نے کہا کہ شادی شدہ اداکارہ کی اہمیت کم ہونے کا تصور اداکاراؤں کے اپنے دماغ میں ہوتا ہے ورنہ شرمیلا ٹیگور، سائرہ بانو، ہیما مالنی جیسی فنکاروں نے اپنی بڑی ہِٹس شادی کے بعد دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button