شوبز

اداکارفیروزخان نئی دلہن گھر لےآئے،ویڈیو بھی منظرِ عام پرآگئی

مایوں کی ویڈیو کے بعد سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس دوسری اہلیہ کی گھر میں شاندار استقبال کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار فیروز خان کی مایوں کی ویڈیو کے بعد سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس دوسری اہلیہ کی گھر میں شاندار استقبال کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی۔ پہلی اہلیہ علیزہ سلطان سے طلاق کے بعد فیروز خان اپنی لو لائف کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنتے رہے اور انکا نام بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری سے بھی جوڑا گیا لیکن سوشل میڈیا پر 31 مئی کو وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے فیروز خان کے مداحوں کو حیران کردیا۔

وائرل ویڈیو میں فیروز خان کو سیاہ کُرتے میں ملبوس ہوکر مایوں کی مناسبت سے تیار دلہن کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ فیروز خان کا دعا نامی لڑکی کے ساتھ مایوں کی ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں فیروز خان کو اپنی ہونے والی دلہن کے ہاتھوں میں مہندی بھی لگاتے دیکھا گیا جبکہ ان کی بہن دعا ملک دلہن کی رسم کرتی بھی دکھیں۔

جہاں مایوں کی ویڈیو کسی ڈرامے کا سین سمجھی جارہی تھی وہیں اب سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں فیروز خان کیرمی جوڑے میں ملبوس ہوکر گھر کی سیڑھیاں چڑھتے نظر آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button