شوبز

اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ آنجہانی سشانت سنگھ کو دیدیا

انکیتا لوکھنڈے اور سشانت سنگھ نے ٹیلی ویژن شو پویترا رشتہ سے شہرت پائی۔ دونوں نے فلم کی دنیا میں قدم رکھا اور علیحدہ علیحدہ کامیاب فلمیں بھی  کیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے شوبز میں اپنے کامیاب کیریئر کا سہرا آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کو دے دیا۔  واضح رہے کہ انکیتا لوکھنڈے اور سشانت سنگھ نے ٹیلی ویژن شو پویترا رشتہ سے شہرت پائی۔ دونوں نے فلم کی دنیا میں قدم رکھا اور علیحدہ علیحدہ کامیاب فلمیں بھی  کیں۔ 

تاہم اپنے کیریئر کے 15 سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ تحریر کیا کہ 15 سال قبل میں نے پویترا رشتہ میں ارچنا کے کردار سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ جو کچھ میں تھوڑا بہت جانتی ہوں وہ میرے ڈرامے کے اس کردار کو مداحوں کی جانب سے بہت پیار ملا جو بعد میں میری شناخت بھی بن گیا۔ 

انکیتا کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ارچنا بننا میرے مقدر میں تھا۔ میں نے اپنے اندر ارچنا کو بسا لیا اور اسے ہمیشہ اپنے اندر سموئے رکھا، اس ارچنا نے مجھے زندگی میں بہت کچھ سکھایا۔   انہوں نے کہا کہ میں ایکتا کپور انکی پروڈکشن کمپنی کی مقروض ہوں کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی لائف ٹائم کا کردار دیا۔ 

انکیتا کا کہنا تھا کہ میں رہوں یا نہ رہوں لیکن جو پیار ارچنا اور پویترا رشتہ سے آپ لوگوں کی جانب سے مجھے ملا وہ ہمیشہ آپ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گا اور میرا نہیں خیال کہ میرے لیے اس سے زیادہ کچھ قیمتی ہوسکتا ہے۔  سشانت کا ذکر کرتے ہوئے انکیتا کا کہنا تھا کہ میرا یہ سفر سشانت کی مدد و معاونت کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ جب ڈراما پویترا رشتہ شروع کیا تو میں اداکاری بھی کرنا نہیں جانتی تھی، لیکن انہوں (سشانت) نے مجھے اداکاری سکھائی، میں ہمیشہ انکی شکر گزار رہوں گی۔  واضح رہے کہ انکیتا لوکھنڈے کے سابقہ بوائے فرینڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button