شوبز

اداکارہ خوشبو قتل، قاتل فرار، مقدمہ درج، شوبز حلقوں میں ہلچل

مقتولہ کو ملزمان محفل موسیقی میں ناچ گانے سے منع کرتے تھے، انکار پر مبینہ طور پرفائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی: مقتولہ کے بھائی کا مؤقف

نوشہرہ(شوبز ڈیسک) اداکارہ خوشبو نوشہرہ میں قتل، قاتل فرار، مقدمہ درج، شوبز حلقوں میں تشویش کی لہر، پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔ ضلعی پولیس آفیسر اظہرخان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ خوش مقام میں کھیتوں سے لاش ملی ہے جس کی شناخت خوشبو کے نام سے ہوئی۔ مقتولہ پشتو ڈراموں کی اداکارہ ہیں۔ مقتولہ کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ کو ملزمان محفل موسیقی میں ناچ گانے سے منع کرتے تھے، انکار پر مبینہ طور پرفائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں 2 افرادکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور نامزد افرادکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button