شوبز

اداکارہ ریشم نے اپنے متعلق بڑے اور حیران کن راز سے پردہ اٹھا دیا

مجھے شعر و شاعری سے بڑا لگائو 'میں ملک کے نامور شعرا ء کے کلام کو پڑھا ہے 'میری لائبریری میں فیض احمد فیض سے لے کر احمد فراز جیسے شہرہ آفاق شعرا ء کی کتابیں موجود ہیں

لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن) اداکارہ فلمسٹار ریشم نے اپنے متعلق بڑے اور حیران کن راز سے پردہ اٹھا دیا جس کے بعد شوبز انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلمسٹار ریشم کا کہنا تھا کہ شاعری دلوں کی ترجمانی کرتی ہے اوریہ ضروری نہیں کہ شاعر صرف اپنے دل کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ کئی بار وہ کسی اور کے دل کی ترجمانی بھی کررہا ہوتا ہے ،بنیادی طور پر شاعری جذبات کی عکاسی ہوتی ہے جس کو وہ اپنے لفظوں میں لوگوں کے سامنے لاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے شعر و شاعری سے بڑا لگائو ہے اور میں ملک کے نامور شعرا ء کے کلام کو پڑھا بھی ہے ۔میری لائبریری میں فیض احمد فیض سے لے کر احمد فراز جیسے شہرہ آفاق شعرا ء کی کتابیں موجود ہیں ۔مجھے ناصرکاظمی ، احمد فراز اور محسن نقوی نے بھی بڑا متاثر کیا ۔ انہوںنے کہاکہ خود بھی شاعری کرتی ہوں اور اپنے شعر لکھ بھی لیتی ہوں ، مجھے ادب سے خصوصی لگائو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button