شوبز

اداکارہ سوناکشی سنہا کس سےشادی کرنے والی ہیں؟نام سامنے آگیا

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حال ہی میں مشہور نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اہم اور مضبوط کردار ادا کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا جَلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکارہ سوناکشی سنہا کس سےشادی کرنے والی ہیں؟نام سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ رواں ماہ اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔ تازہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حال ہی میں مشہور نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اہم اور مضبوط کردار ادا کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا جَلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔

’ رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا 23 جون 2024ء کو اپنے قریبی دوست اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ دوسری جانب دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جوڑا اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ تاحال سوناکشی یا ظہیر نے اپنی شادی سے متعلق آن ریکارڈ کوئی بات نہیں کی یا بیان نہیں دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال عرصۂ دراز سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، ان کی ڈیٹنگ کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں مگر اس جوڑے نے خود کبھی اپنے تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ وہ شادی کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

میزبان کپل شرما کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں شادی کرنے لیے بہت بے تاب ہوں، ہیرا منڈی کی شوٹنگ ختم ہو گئی اور وہ ریلیز ہو کر کامیاب بھی ہو گئی ہے لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔

سوناکشی سنہا نے یہ بھی کہا تھا کہ شرمین سہگل کی بھی شادی ہو گئی ہے مگر میری شادی نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button