شوبز

اداکارہ شلپا شیٹی کے گھر چوری کس نے کی؟ ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

اداکارہ کی غیر موجودگی میں چور گھر کی25فٹ دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور ماسٹر بیڈ روم ، ڈائننگ روم اور اداکارہ کی بیٹی کے کمرے سے قیمتی سامان لے کر کر فرار ہوگئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث 2افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔درج کئے گئے مقدمے کے مطابق چوری کی واردات کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ شلپا اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر باہر ملک گئی ہوئی تھیں ۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں دو چور گھر کی25فٹ دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور اداکارہ کے گھر کے ماسٹر بیڈ روم ، ڈائننگ روم اور اداکارہ کی بیٹی کے کمرے سے قیمتی سامان لے کر کر فرار ہوگئے۔ بعد ازاں اداکارہ کے منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں لگے سکیورٹی کیمرو کی مدد سے دونوں چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button