شوبز

اداکارہ صبا قمر نےاپنا گھرمداحوں کو کیوں دکھایا دیا؟

اُنہوں یہ تصاویرشیئرکرتےہوئےکیپشن میں لکھا کہ امید ہے میرا گھرمیری روح کا عکس ہو یعنی مثبت سوچ، محبت سے بھری پُرسکون جگہ ہو

کراچی(شوبزڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نےاپنا خوبصورت گھرمداحوں کو دکھا دیا۔ صبا قمر نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنےگھرکی کچھ خوبصورت  تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئرکی ہیں۔ اُنہوں یہ تصاویرشیئرکرتےہوئےکیپشن میں لکھا کہ امید ہے میرا گھرمیری روح کا عکس ہو یعنی مثبت سوچ، محبت سے بھری پُرسکون جگہ ہو۔

صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے انٹیریئر کو بالکل ان کی شخصیت کے مطابق ہلکے رنگوں کی خوبصورت تھیم کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گھر میں موجود پودے، خوبصورت سینری اور لاکٹ لیمپس نے گھر کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔ مداح اداکارہ کے گھر کی یہ خوبصورت تصاویر دیکھنے کے بعد ان کے گھر کی خوب تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button