شوبز

اداکارہ مومل خالد نےشوبزانڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے شہرت کی سیڑھیاں چڑھنے والی اداکارہ مومل خالد نے شوبز انڈسڑی کو الوداع کہنے کے بعد مکمل حجاب اپنالیا

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ مومل خالد نےشوبزانڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیوں کیا؟سچائی سے پردہ اُٹھ گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی سابقہ اداکارہ مومل خالد اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہتے ہوئے مذہبی سفر کی جانب گامزن ہوگئیں۔ ڈراما سیریل ’بیچاری قدسیہ‘اور ’میرے ہم نشیں‘ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے شہرت کی سیڑھیاں چڑھنے والی اداکارہ مومل خالد نے شوبز انڈسڑی کو الوداع کہنے کے بعد مکمل حجاب اپنالیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نے اپنے مداح کی جانب سے ڈرامے میں مزید کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا بھی عندیہ دیا جبکہ انہیں سوشل میڈیا پوسٹس میں بھی مکمل حجاب لیے  دیکھا گیا۔

اسکرین گریب

2008 میں ڈراما سیریل ’خود غرضی’ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ کی شوبز کی رنگینیوں سے کنارہ کشی کرنے بعد روحانی سفر کا انتخاب کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سمیت انکے لاکھوں فینز اس خوبصورت فیصلے پر انہیں خوب سراہتے اور تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ 2015 میں اداکارہ  مومل خالدکار حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں جبکہ ان کے منگیتر شاہ زیب انتقال کرگئے تھے۔اداکارہ اپنے منگیتر کے ہمراہ سفر کررہی تھیں کہ ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی تھی حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ گاڑی چلانے والے ان کے منگیتر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ سن 2017 میں مومل خالد اور عثمان پٹیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button