شوبز

اداکارہ نادیہ خان پر تنقید کی وجہ سامنے آگئی

 ڈرامہ سیریل ’جنت سے آگے‘ کے ہدایت کار حسیب حسن نے اداکارہ نادیہ خان کی تنقید پر ردعمل ظاہر کردیا۔

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ نادیہ خان پر تنقید کی وجہ سامنے آگئی رپورٹ کے مطابق  ڈرامہ سیریل ’جنت سے آگے‘ کے ہدایت کار حسیب حسن نے اداکارہ نادیہ خان کی تنقید پر ردعمل ظاہر کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہدایت کار نے سابقہ مارننگ شو ہوسٹ نادیہ خان کو نام لئے بغیر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ہدایت کار نےلکھا کہ معروف شخصیات کےپاس طاقت ہوتی ہےکہ وہ ٹی وی یا سوشل میڈیا کےذریعےعوام کی ذہن سازی کریں،لیکن اکثربےاحتیاطی برتتےہیں۔ ہم ڈراموں کےذریعےیہ سکھاتےہیں کہ کسی بھی اقدام کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عوام کو آگاہی دینے کے لئے ہم اچھے اور برے دونوں قسم کے کردار دکھاتے ہیں، قومی ہیروز کو بھی دکھاتے ہیں اور کرپٹ پولیس یا سیاست دان کو بھی، اس وقت تو کوئی آکر یہ نہیں کہتا کہ ’کیلیں چُب رہی ہیں۔

حسیب حسین نےمزید تنقید کرتےہوئےکہا کہ ’شوبزشخصیات کوپیسےدے کرتنقید کرنے کے لیے بٹھایا گیا ہے تو تخلیقی تجزیہ پیش کریں۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے ڈرامہ سیریل ’جنت سے آگئے‘ کے ہدایت کار و مصنفہ پر اعتراض کیا تھا جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button