شوبز

اداکارہ کبریٰ خان کہاں پیدا ہوئیں اور ان کا اصلی نام کیا رکھا گیا تھا؟

ہر کردار کے رنگ میں رنگ کر اداکاری کرتی ہیں۔ کبریٰ خان نے ڈرامہ سیریل ’ خدا ا ورمحبت ‘میں کام کرکے لوگوں کے دل جیت لیے تھے

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ کبریٰ خان کہاں پیدا ہوئیں اور ان کا اصلی نام کیا رکھا گیا تھا؟پاکستان شوبزانڈسٹری کو کبریٰ خان کی صورت میں ایک باصلاحیت اداکارہ ملی ہے۔  روایتی کردار ہو یا ماڈرن، قبائلی ہو یا شہری، وہ ہر کردار کے رنگ میں رنگ کر اداکاری کرتی ہیں۔ کبریٰ خان نے ڈرامہ سیریل ’ خدا ا ورمحبت ‘میں کام کرکے لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ 14جون 1993ء کو ملتان میں پیدا ہونے والی کبریٰ کا اصل نام رابعہ خان ہے اور وہ لندن میں پلی بڑھی ہیں۔

 انہوں نے شوبزکی دنیا میں قدم رکھا تو شروعات ماڈلنگ سے کی، لیکن پھر مختلف گلوکاروں کے گانے کی ویڈیوز میں ماڈلنگ کے ذریعے انہیں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔  انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز2014ء میں فلم سے کیا اور اس کے بعد ٹی وی ڈراموں میں نظر آنا شروع ہوئیں۔ کبریٰ نے بےشمار فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، انکی نامور فلموں میں سُپر اسٹار، نامعلوم افراد، پرواز ہے جنوں، لندن نہیں جاؤنگا، ویلکم ٹو کراچی و دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button