شوبز

اداکارہ ہانیہ عامر کو بازو پر ٹیٹو بنوانے پر سوشل صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ یہ اس کی اپنی زندگی ہے لیکن کیا ٹیٹو حرام نہیں ہے؟ پاکستانیوں میں اسلام ختم ہو گیا: سوشل میڈیا صارفین

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنے بازو پر معروف کارٹون کریکٹر ببلز کا ٹیٹو بنوانے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے جو ٹیٹو بنوایا وہ ٹیٹو مشہور زمانہ کارٹون سیریز پاور پاپس گرلز کے سب سے بھولے کردار ببلز کا ہے۔ بعد ازاں ہانیہ عامر نے اپنی ایک اور تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھتی ہوتی ہیں اوران کے ایک بازو پر سفید پٹیاں لگی ہوتی ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین ہانیہ عامر کے اس ٹیٹو کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ یہ اس کی اپنی زندگی ہے لیکن کیا ٹیٹو حرام نہیں ہے؟ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ پاکستانیوں میں اسلام ختم ہو گیا۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ نہ صرف ٹیٹو حرام ہے بلکہ اس نے جو کپڑے پہن رکھے ہیں وہ بھی حرام ہیں، لیکن ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ اس کی ذاتی زندگی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button