شوبز

اداکار سمپتھ جے رام کی موت کیسے ہوئی؟ راجیش دھروا کا چونکا دینے والا انکشاف

بھارتی اداکار کا بیوی کو ڈرانے کے لئے خودکشی کا ڈراما حقیقت بن گیا' قریبی دوست و اداکار راجیش دھروا نے بڑا دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا

ممبئی(ماینٹرنگ ڈیسک آن لائن) بھارتی اداکار کا بیوی کو ڈرانے کے لیے خود کشی کا ڈرامہ حقیقت میں جان لے گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی کننڈا شوبز انڈسٹری کے اداکار سمپتھ جے رام کی موت سے متعلق ان کے قریبی دوست اور اداکار راجیش دھروا نے دعویٰ کیا ہے کہ سمپتھ جے رام نے بیوی سے معمولی جھگڑے کے بعد ان کو ڈرانے کے لیے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کا ڈرامہ کیا اور بدقسمتی سے اپنی جان گنوا بیٹھے۔

کننڈا اداکار 35 سالہ سمپتھ جے رام کی پنکھے سے لٹکی لاش 22 اپریل کو برا?مد ہوئی تھی۔ ابتدا میں اداکار کی موت وجہ فلموں اورٹی وی شوبز میں کام نہ ملنا بتائی گئی تھی۔ سمپتھ جے رام کئی مشہور ٹی وی شوزکا بھی حصہ رہ چکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button