شوبز

اداکار سنی دیول نے نئے فنکاروں کو کیا پیغام دیا؟

اداکار نے نئی نسل کے اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ تن سازی (باڈی بلڈنگ) اور ڈانسنگ کے بجائے اپنی توجہ اداکاری پر مرکوز کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکار سنی دیول نے نئے فنکاروں کو کیا پیغام دیا؟ بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے نئی نسل کے اداکاروں کو انتہائی اہم مشورہ دے دیا۔ سنی دیول نے فلم انڈسٹری میں بطور تارا سنگھ غدر 2 سے واپسی کی ہے، جو فلم کے پہلے حصے ’غدر ایک پریم کتھا‘ کے 22 سال بعد ریلیز کی گئی ہے۔ 65 سالہ اداکار نے نئی نسل کے اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ تن سازی (باڈی بلڈنگ) اور ڈانسنگ کے بجائے اپنی توجہ اداکاری پر مرکوز کریں۔

ایک انٹرویو میں سنی دیول نے کہا کہ فلم صنعت کو تن سازوں کے بجائے اداکاروں کی ضرورت ہے لیکن موجودہ نسل کے لوگ ڈانس اور باڈی بلڈنگ پر توجہ کرکے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو آپ کو ڈانس اور باڈی بلڈنگ کے بجائے ایکٹنگ پر توجہ دینی چاہیے، جس کی آج بہت ضرورت ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ یقیناً آپ کو فٹ، مضبوط اورصحت مندہونا چاہیےاورموسیقی بھی ہمارے کلچرکا حصہ ہے،آپ نے میری شروع کی فلم دیکھی ہوں گی۔ غدر 2 کے ساتھ ہی امیشا پٹیل کی بھی فلم نگری میں واپسی ہوئی ہے، جو فلم میں سنی دیول کی بیوی سکینہ کا کردار نبھارہی ہیں۔ غدر کے پہلے حصے میں 1945ء سے 1952 کا دور دکھایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button