شوبز

اداکار شہروز سبز واری پر سوشل میڈیا صارفین نے آگ کے گولے برسا دیئے

اداکار شہروز سبزواری کومہنگائی سے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا' شرم کا مقام ہے کہ امیر بیٹھ کر غریبوں کو لیکچر دے رہے ہیں،سوشل میڈیا صارفین

لاہور(کلچرل رپورٹر، آن لائن)شہروز سبزواری کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران مہنگائی سے متعلق دیا گیا بیان ہی مہنگا پڑ گیا، اداکار ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔اپنے انٹرویو کے دوران اداکار شہروز سبزواری نے کہا تھا کہ مہنگائی ہے تو کیا ہوا، صبر اور قناعت سے اس کا مقابلہ کریں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔

اداکار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین میں سے کسی نے بیان کو بے حسی کی انتہا قرار دیا تو کسی نے کہا شرم کا مقام ہے کہ امیر بیٹھ کر غریبوں کو لیکچر دے رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام رعایتی آٹے کی آس میں قطار میں لگے جان سے جا رہے ہیں اور شہروز کہتے ہیں کہ صبر کریں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ شہروز نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے بعد رقم ادائیگی کا ایک اور طریقہ متعارف کروا دیا، رقم ادا کرنی ہو تو بس صبر اور شکر کا آپشن کلک کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button