شوبز

اداکار فہد مرزا نے اپنی پہلی شادی کے متعلق حیران کن انکشاف کر ڈالا

میری پہلی بیوی نے مجھے مضبوط بنانے میں میری مدد کی اورآج میری ترقی میں ان کا بہت بڑا رول ہے: اداکار و سرجن فہد مرزا کا انکشاف

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکاروسرجن فہد مرزا نے اپنی پہلی شادی کے متعلق ایسا حیران کن انکشاف کر ڈالا کہ شوبز حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و سرجن فہد مرزا کا کہنا تھا کہ میں 25 سال کا تھا جب میرا ثروت سے پہلی دفعہ بریک اپ ہوا تھا۔ میں بہت زیادہ ٹوٹ چکا تھا۔ ثروت کے جانے کے بعد سے میں ایک زندہ لاش کی طرح تھا۔ فہد مرزا نے مزید کہا کہ اس کے بعد میں نے خود سے 15 سال بڑی اور 3 بچوں کی ماں سے شادی کرلی۔ میں نے اس دوران اپنا گھر اور اپنی فیملی بھی چھوڑ دی تھی۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی بیوی نے مجھے مضبوط بنانے میں میری مدد کی اورآج میری ترقی میں ان کا بہت بڑا رول ہے۔ فہد مرزا کے مطابق ان کی علیحدگی خاصی خوشگواراندازمیں ہوئی تھی اور وہ دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ اس کے بعد فہد مرزا نے پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں اور حال ہی میں ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button