شوبز
اداکار فیصل قریشی نے بیٹی اور بھانجے سے اعلان لاتعلقی کا اظہار کردیا ؟
میں میرٹ پر یقین رکھتا ہوں اگر کوئی حنیش یا میرے بھانجے دانیال کے متعلق مجھ سے رابطہ کرتا ہے تو اسے یہ ہی کہتا ہوںکہ اگر بہتر لگ رہا ہے تو کاسٹ کرو ورنہ نہیں

کراچی (شوبز رپورٹر، انٹر نیوز) اداکار فیصل قریشی نے بیٹی اور بھانجے سے اعلان لاتعلقی کا اظہار کردیا ؟اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ میں میرٹ پر یقین رکھتا ہوں، کبھی کسی کی سفارش نہیں کروں گا ۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فیصل قریشی نے کہاکہ میری بیٹی اپنی دنیا میں مصروف ہے، اس نے کچھ پراجیکٹس میں اداکاری کی لیکن میرے خیال میں وہ اداکاری کومزیدآگے لے کر نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ میں میرٹ پر یقین رکھتا ہوں اگر کوئی حنیش یا میرے بھانجے دانیال کے حوالے سے مجھ سے رابطہ کرتا ہے تو اسے یہ ہی کہتا ہوںکہ اگر بہتر لگ رہا ہے تو کاسٹ کرو ورنہ نہیں، میں کسی کو ریفر نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس اورمیرٹ پر کام کا واضح فرق سکرین پر نظر آجاتا ہے۔