شوبز

ادکار عمران اشرف کی اہلیہ نے دوسری شادی کر لی؟

لاہور (کلچرل ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی سے متعلق خبر سامنے آئی ہے، یہ دعویٰ بلاگر عرفانستان نے کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ کرن اشفاق نے لاہور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین سے دودسری شادی کی ۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر انسٹاگرام پر شوبز کی خبروں پر گہری نظر رکھنے والے معروف بلاگر پیج عرفانستان نے دی۔ مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے عرفانستان نے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ کرن کی دوسری شادی ایک بزنس مین سے لاہور میں ہوئی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ تاحال کرن اشفاق نے اپنی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button