شوبز

ادیتیہ رائے کپور کو فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ راز فاش ہوگیا

فلم انڈسٹری میں ایسے بہت سے باصلاحیت اداکار ہیں جنہیں اقربا پروری کی پیداوار کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ادیتیہ رائے کپور کا شمار بھی ایسے ہی اداکاروں میں ہوتا ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک، آن لائن) ادیتیہ رائے کپور کو فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ راز فاش ہوگیا ‘ انہوںنے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے اپنے بھائیوں سے مدد نہیں لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں ایسے بہت سے باصلاحیت اداکار ہیں جنہیں اقربا پروری کی پیداوار کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ادیتیہ رائے کپور کا شمار بھی ایسے ہی اداکاروں میں ہوتا ہے کیونکہ ان کے بڑے بھائی سدھارتھ رائے کپور بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار ہیں۔اس حوالے سے ادیتیہ رائے کپور نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ جانتے ہیں کہ میں نے فلم انڈسٹری میں اپنا راستہ خود بنایا ہے، میں نے ایسی فلموں میں بطور معاون اداکار کام کر کے اپنے کیریئر کا ا غاز کیا جن میں میرے بھائی شامل نہیں تھے۔اْنہوں نے بتایا کہ میری جدوجہد کا سفر عوام کے سامنے ہے، لوگوں نے خود میرے کیریئر کو آہستہ آہستہ ترقی کرتے دیکھا ہے جب میں نے فلم میں اپنا پہلا مرکزی کردار ادا کیا تو اس سے پہلے میں 3 معاون کردار ادا کر چکا تھا۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ یہ سفر لوگوں کو یہ بات سمجھانے کے لیے کافی ہے کہ میں نے اپنا کیریئر بنانے کے لیے اپنی فیملی سے مدد نہیں لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button