شوبز

ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کی شادی خانہ آباد ی کی تاریخ سامنے آگئی

ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کافی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ملائیکہ نے کہا تھا کہ وہ جلد شادی کر لیں گے

ممبئی (ماینٹرنگ ڈیسک، آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ ارجن کپور کھانا پکانے سے واقف نہیں، میں ان کے لیے ہمیشہ کھانا پکاتی ہوں، مجھے ارجن کے لیے کھانا پکانا اچھا لگتا ہے۔بالی ووڈ جوڑی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے کو لیکر اکثر خبریں گردش کرتیں ہیں، حال ہی میں ملائیکہ اروڑا نے انکشاف کیا کہ وہ خود ارجن کپور کے لیے کھانا پکاتیں ہیں، لوگوں کی یہ بات کہ ارجن میرے لیے چائے بنائے انتہائی بے وقوفی معلوم ہوتی ہے کیونکہ جب ارجن کھانا پکانے سے واقف ہی نہیں ہیں تو وہ میرے لیے چائے کیوں بنائیں۔

ایک انٹرویو میں ملائیکہ کا کہنا تھا کہ انہیں یاد ہے کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ ارجن کے لیے کھانا پکایا تھا، مجھے اندازہ ہے کہ ارجن کھانا پکانا نہیں جانتے تو میں کیوں ان سے کہوں کہ میرے لیے کھانا پکانا ہے یا وہ کیوں میرے لیے چائے بنائیں، ایسا سوال کرنا ہی انتہائی بیوقوفی ہے، مجھے ارجن کے لیے کھانا پکانا اچھا لگتا ہے۔واضح رہے کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کافی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ملائیکہ نے کہا تھا کہ وہ جلد شادی کر لیں گے، تاہم انہوں نے شادی کی باقاعدہ تاریخ کے حوالے سے نہیں بتایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button