شوبز

اروشی روٹیلا کا آئی فون مل گیا ،سنسنی خیزشرط بھی سامنےآگئی

ایک پرستار کو یہ گمشدہ فون تو مل گیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ ان کی جانب سے ایک مدد یا احسان کے بغیر یہ واپس نہیں کرے گا

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک)اروشی روٹیلا کا آئی فون مل گیا ،سنسنی خیزشرط بھی سامنےآگئی،رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں ورلڈ کپ 2023ء کے حالیہ  بڑے معرکے کے موقع پر بھارتی اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا اس وقت خبروں کی شہ سرخی بن گئی تھیں جب ان کا 24 قیراط کا سونے کا آئی فون میچ کے دوران گم ہوگیا تھا۔

اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ان کے ایک پرستار کو یہ گمشدہ فون تو مل گیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ ان کی جانب سے ایک مدد یا احسان کے بغیر یہ واپس نہیں کرے گا۔ 

یہ نئی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب 29 سالہ پرکشش اداکارہ کو ایک ای میل موصول ہوئی، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں کیونکہ اس ای میل میں صرف یہ تحریر نہ تھا کہ آپ کا آئی فون مل گیا ہے بلکہ لکھا تھا کہ اسے واپس کرنے کی ایک شرط ہے۔

اگر آپ اس کی واپسی چاہتی ہیں تو میری مدد کریں اور میرے بھائی کو کینسر سے بچائیں۔ اروشی روٹیلا نے اس ای میل کا ایک اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سادہ سی تھمبز اپ ایموجی کے ساتھ شیئر کیا ہے، اور پرستار کی درخواست کو تسلیم کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button