شوبز

اروشی روٹیلا کا 190 کروڑ روپے کا نیا گھر کیسا ہے؟ تصاویر سامنے آگئیں

اداکارہ اروشی روٹیلا کا نیا گھر 4 منزلہ اس بنگلے میں سوئمنگ پول اور جِم سمیت کئی مہنگی اور اعلیٰ معیار کی چیزوں کا استعمال کیا گیا ہے

ممبئی (ماینٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کا نیا گھر اور اس کی قیمت خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ 29 سالہ اروشی روٹیلا ممبئی میں ایک نئے بنگلے میں شفٹ ہوگئی ہیں جو کہ آنجہانی فلمساز یش چوپڑا کے گھر کے برابر میں واقع ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 منزلہ اس بنگلے میں سوئمنگ پول اور جِم سمیت کئی مہنگی اور اعلیٰ معیار کی چیزوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا اداکارہ اروشی روٹیلا کے اس بنگلے کی قیمت 190 کروڑ روپے بتا رہا ہے۔اداکارہ نے اپنے نئے بنگلے سے کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button