شوبز

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، امریکی اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اب تک کی گئی بمباری کی مقدار 12 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اداکارہ سوزین سارینڈن نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 20 ویں روز شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 481 فلسطینی شہید ہوئے۔ 7 اکتوبر سے مجموعی طور پر اب تک 7028 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 2913 بچے اور 1709 خواتین شامل ہیں۔ امریکی اداکارہ سوزین سارینڈن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اب تک کی گئی بمباری کی مقدار 12 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم کے برابر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button